ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں ’ہرگھر دستک‘ کے تحت کورونا ٹیکہ کاری مہم : عوام سے تعاون کرنے کی اپیل

بھٹکل میں ’ہرگھر دستک‘ کے تحت کورونا ٹیکہ کاری مہم : عوام سے تعاون کرنے کی اپیل

Mon, 22 Nov 2021 20:06:23    S.O. News Service

بھٹکل:22؍نومبر(ایس اؤ نیوز)عوام کو کورونا ٹیکہ لگانے کےلئے حکومت کی جانب سے 3نومبر 2021تک 30نومبر 2021 تک ’ہر گھردستک‘نامی ٹیکہ کاری مہم چلائی جارہی ہے۔ مہم کےدوران میڈیکل ڈپارٹمنٹ ، پولس ڈپارٹمنٹ کا عملہ ، آشا کارکن، آنگن واڑی کارکن بھٹکل کےہرگھر تک پہنچیں گے  عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ  متعلقہ عملےسے تعاون کرے۔

بھٹکل سرکاری اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   بھٹکل میں کورونا ٹیکہ کاری کی شرح بہت ہی کم یعنی صرف 72فی صد ہے، جب کہ منڈگوڈ، ہلیال جیسےچھوٹے مقامات پر ٹیکہ کاری کی شرح   95 فیصد سےبھی زیادہ ہے۔ ان حالات میں بھٹکل میں ٹیکہ کی شرح میں کمی ہونا شرم کی بات ہے۔ جبکہ  کورونا کا پہلا مریض بھٹکل میں ہی آیا تھا، یہیں کےلوگ سب سے زیادہ آئی سی یو میں داخل ہوئے اور یہاں کورونا سےلوگوں کی زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ بیماری کی شرح سب سے زیادہ تھی لیکن ٹیکہ کاری کی شرح کم ہے۔

ڈاکٹر صاحبہ نے بتایا کہ ٹیکہ کاری کے لئے تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے تنظیم، رابطہ سمیت مختلف جگہوں پر ٹیکہ کاری کےکیمپ لگائے گئے اس کےباوجود ہماری شرح میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہواہے۔ اب بھی لوگ ٹیکہ کو لےکر کافی تذبذب میں مبتلا ہیں۔ لوگ ہم سےپوچھتے ہیں کہ ٹیکہ لینا لازمی ہےکیا، ضروری ہےکیا۔ ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ ٹیکہ لینا لازمی ہے ۔ لیکن احتیاطی تدابیر کے طورپر ٹیکہ لگوانا ضروری ہے ، اگر تیسری لہر چل پڑی تو کون کب کس کےلپیٹ میں آئے گا کہہ نہیں سکتے۔ صرف اپنی ایک جان کی حفاظت ضروری نہیں ہے بلکہ ہرایک کی جان کامسئلہ ہے اس لئے انہوں نے عوام سے اپیل کہ ہر شہری ضرور ٹیکہ لگوائے۔ وہیں انہوں نے چوکنا کرتےہوئے کہاکہ آج کوئی قانون نہیں ہے لیکن کل کو کوئی نیا قانون نافذ کیاگیا اور ٹیکہ لازمی قرار دیاگیا تو پریشانی جھیلنےکے بجائے آج ہی ٹیکہ لگوا کر محفوظ ہونا بہتر ہے۔


Share: